14 جولائی 2012 - 19:30

کوئٹہ کے نواحي علاقے کچلاک ميں دو روز قبل بم دھماکے ميں زخمي ہونے والا ايک اور زخمي چل بسا،جس کے بعد دھماکے ميں ہلاک ہونے والوں کي تعداد سات ہوگئي ہے.

ابنا: کچلاک ميں دو روز قبل عوامي نيشنل پارٹي کي جلسہ گاہ کے قريب سائيکل بم دھماکہ ہوا تھا جس ميں چھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ زخمي سول اسپتال کوئٹہ ميں زير علاج ہيں، اسپتال ذرائع کے مطابق آج جمعہ خان نامي زخمي دوران علاج زخموں کي تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے بعد دھماکے ميں ہلاک ہونے والوں کي تعداد سات ہوگئي.
.......
/169